شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست کل پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کل شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

واضح رہے شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ عدالتوں نے ان کیسز میں شبلی فراز کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.