نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری، خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

image

خیبرپختونخوا کی حکومت نے نو مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’نو مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق چیف جسٹس کو خط بھیج دیا ہے۔ خط محکمہ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ خط میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اب کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مزید بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج ہوں گے۔

یاد رہے کہ 27 جون کو خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ’کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.