امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر ہوں گے، معروف نجومی کی پیش گوئی

image

امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے سے متعلق درست پیش گوئی کرنیوالی معروف نجومی ایمی ٹرپ نے امریکا کے اگلے صدر کا نام بتادیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ دعوی کیا ہے کہ امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں، ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،آئندہ صدر وہی ہوں گے۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ایمی ٹرپ نے پیشن گوئی تھی کہ 2024میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔ پیشن گوئی کے بعد کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

اس پیشن گوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اس وقت حیران رہ گئے جبکہ بائیڈن کو بھولنے کی بیماری لاحق ہو گئے اور وہ ٹرمپ سے مباحثہ میں بھی ہار گئے تھے ۔

اس کے بعد دباو بڑھا اور جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ انہوں نے اپنی جگہ کملا ہیرس کو بطور امیدوار نامزد کیا، جب کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ کی پیش گوئی درست تھی۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

اب 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے پییش گوئی کی ہے کہ ستاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے اگلے صدر ہونگےتاہم انہیں آئندہ آنے والے دنوں میں غیر متوقع چیزوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.