آئی پی پیز سے معاہدے توڑنے پر بھاری جرمانے ادا کرنا پڑیں گے، ماہرین کا انتباہ

image

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت یکطرفہ طور پر آئی پی پیز کے ساتھ خودمختار ضمانتوں پر مبنی معاہدوں سے الگ نہیں ہوسکتی، کیونکہ اس سے ریکوڈک معاملے کی طرح ثالثی عدالتوں میں حکومت کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سابق وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سربراہی میں ممتاز برآمد کنندگان کی طرف سے کیپیسٹی پیمنٹس پر بڑھتی ہوئی تنقید کو مدنظر رکھتے ہوئےحکومت دوبارہ معاہدوں پر تب ہی دوبارہ مذاکرات کر سکتی ہے جب آئی پی پیز رضاکارانہ طور پر بات کریں۔ اس منظر نامے کے تحت، بجلی کے صارفین کے لیے تھوڑا سا ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں 1994 اور 2000 کی پاور پالیسیوں کے تحت نصب آئی پی پیز کے پاور پرچیز ایگریمنٹس میں ترمیم کی گئی اور امریکی ڈالر کی قیمت 148 روپے تک محدود کر دی گئی۔

تاہم 2015 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے پاور پلانٹس بجلی کے صارفین کو زیادہ کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیوں کی صورت میں طویل عرصے تک پریشان کریں گے کیونکہ انہیں ڈالر کی موجودہ قیمت پر امریکی ڈالر کے اشاریہ کی بنیاد پر 17 فیصد واپسی کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس سال صرف کیپیسٹی پیمنٹس کے طور پر 2 ٹریلین روپے سے زیادہ ادا کئے جانے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن کے عہدیدار نے کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ، اگر حکومت اپنے پاور پلانٹس پر سالانہ 100 بلین روپے کی ریٹرن آن ایکویٹی (RoE) حاصل کرنا بند کر دیتی ہے، تو صارفین کے لیے باسکٹ ٹیرف کی قیمت 0.95 روپے فی یونٹ تک گر جائے گی۔حکومت جوہری، ہائیڈل اور آر ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹس کی مالک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی آر ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹس کی ریٹرن آن ایکویٹی کو 16 سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا ہے اور واپڈا کے زیر ملکیت ہائیڈرو پاور ہاسز کو 17 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ROE کو 10 فیصد سے مزید کم کیا جاتا ہے، تو واپڈا کو فنانسنگ کی ضروریات میں ایک بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے یہ پروجیکٹ تجارتی طور پر ناقابل عمل ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

دوسری جانب گزشتہ روز سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دعاہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کیحصول میں ہماری مددکرے۔

گزشتہ روزسابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں بجلی کی کمی نہیں۔ مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسی پالیساں بنانی چاہیئیں جس سے پاکستان آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس 26فیصد کپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کے پاور پلائنٹس33 فیصد پیداواری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ملک میں بجلی ہے لیکن مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کا امکان

واضح رہے چند روز قبل گوہر اعجاز نے پرائیویٹ پاور پلانٹس کی کپیسٹی اور ادائیگیوں کا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمت پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.