نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کرنے کی تجویز

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کی سفارشات کی روشنی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمینیکیشن کی مکمل تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق وفاقی حکومت کو ٹیلی کام فاونڈیشن بند اور ٹیلی کام فاونڈیشن کے ذیلی اداروں کی نج کاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ اگنائٹ ٹیکنالوجی فنڈز کو بتدریج پرائیویٹ سیکٹرکو دینے کی تجویز بھی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ نجی شعبے کے بہترماڈل سے بات چیت کریگا، پاکستان سوفٹ وئیرایکسپورٹ بورڈ کی آمدنی ایک ارب تک بڑھائی جائے گی،  ورچوئل یونیورسٹی اور یونیورسل فنڈز کام جاری رکھیں گے۔ معاملات کو دیکھنے کیلیے آٹھ ممبران پہ مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.