چند دن پہلے ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک کمی ہوئی ہے. عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونے کے بعد اب پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا ہے.
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی مالیت 857 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے.
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت، عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ رکھی جاتی ہے.