کراچی کے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنائی ہے. موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں میں بارش کا نیا سلسلہ تین اگست سے شروع ہونے کا امکان ہےبجبکہ 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے.
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں 4 اگست سے بارش کا نیا سلسلہ اثر انداز ہوگا جس کے باعث 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی.
شہر میں نئے نظام کی وجہ سے اکثر مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جب کہ کچھ علاقوں میں 100 ملی لیٹر سے زیادہ برسات بھی ہوسکتی ہے.