"انھوں نے تو ہنی مون کا ماحول بنایا ہوا ہے"
"ملک میں ان کی پارٹی کا اقتدار ہچکولے کھا رہا ہے اور یہ کشتی کی سیر کررہے ہیں"
"پتا نہیں اپنے پیسوں سے گئے ہیں یا عوام کے ٹیکس پر موج کررہے ہیں"
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ کے ساتھ پیرس میں کشتی پر دریا کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. دیکھیں ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ نے ہیٹ پہنا ہوا ہے اور پس منظر میں مشہور بھارتی گیت "دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی" بھی چل رہا ہے
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کے لئے شریک ہوں گے اور اس دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے.