کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش.. کل کراچی کے کون سے علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی؟

image

گزشتہ رات 8 بجے سے کراچی میں صبح 8 بجے تک ہونے والی مسلسل بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کر دیے.

محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. جبکہ سرجانی میں 72.4، قائد آباد میں 61 اور ملیر ہالٹ میں 54.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی.

گلستان جوہر میں 39.6، فیصل بیس پر 37، اولڈ ایئر پورٹ پر 49.4، جناح ٹرمینل پر 42.2 اور اورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش، گلشن حدید میں 35، نارتھ کراچی میں 34، ابراہیم حیدری میں 13، گلشن معمار میں 12، کیماڑی میں7، ماڑی پور میں 5، کورنگی میں 3.8 ملی میٹر بارش ہوئی.

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے میں بھی 2.2 اور صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ سے بہت سی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.