گزشتہ پوری شب ابر رحمت برسنے کے بعد محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ہے.
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چلیں گی.
جبکہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی شہر بھر میں نہ صرف بارش کا امکان ہے بلکہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے.