2024: مارک زکربرگ اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے

image

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ 2024 کے دوران اب تک دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب شخص بن گئے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ میٹا کی آمدنی کی دوسری سہ ماہی رپورٹ توقعات سے زیادہ اچھی ثابت ہوئی جس سے مارک زکر برگ کی دولت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 184 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ، جس کے بعد وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں کی مالیت بھی 184 ارب ڈالرز ہے تاہم انہیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس 153 بلین ڈالرز کیساتھ پانچویں ، لیری پیج 147 بلین ڈالرز کیساتھ چھٹے، لیری ایلسن 146 بلین ڈالر کیساتھ 7ویں اور سٹیو بالمر 141 بلین ڈالرز کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔

فہرست میں سرگئی برن 138 بلین ڈالرز کیساتھ نویں اور وارن بفٹ 136 بلین ڈالر کیساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.