غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

image

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز گزشتہ ایک دہائی کے دوران تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

30 جون 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران یہ شیئرز مجموعی مالیت کا صرف 3.7 فیصد رہ گئے ہیں ، جن کی مالیت 491 ملین ڈالر بنتی ہے۔

پراپرٹی کی خرید و فروخت، سرکاری قیمت کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

عارف حبیب لمیٹڈ کی جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 17 کے اختتام پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے شیئر ز 2.97 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ مارکیٹ کا 28.7 فیصد تھے ، اس کے بعد سیاسی و معاشی بحران، روپے ڈالر کی قدر میں عدم استحکام نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تیزی سے کم کر دیا۔

سیاسی بے چینی میں کمی ، معاشی استحکام کے اشاروں ، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے کامیاب اختتام ، نئے آئی ایم ایف معاہدے اور روپے کی قدر میں استحکام سے نئے مالی سال کے آغاز میں سرمایہ کاری میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.