کپڑے ہمیشہ جھاڑ کر پہنیں اور.. وہ 5 کام جو بارش کے موسم میں آپ کو بڑی مصیبت سے بچا سکتے ہیں

image

بارش کا موسم، سڑک پر پانی اور گھر کی دیواریں گیلی ہونے کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو 5 ایسی ٹپ بتائیں گے جن سے آپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان کی حفاظت کے ساتھ کئی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں.

اس موسم میں کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہوجاتی ہے اس لئے کپڑے ہمیشہ اچھی طرح جھاڑ کر پہنیں تاکہ کوئی موذی کیڑا وغیرہ موجود ہو تو وہ آپ کو نقصان نہ پہنچا سکے. یہ سنت نبوی بھی ہے.

بارش کے موسم میں ڈور بیل لازمی بند کردیں کیوں کہ اکثر ہی بارش کا پانی بیل کے اندر چلاجاتا ہے جس کی وجہ سے بیل بجانے والے کو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے.

ایک پلاسٹک کی تھیلی ہمیشہ جیب میں رکھیں. مون سون میں بھلے ہی بارش نہ ہورہی ہو لیکن اچانک موسم تبدیل ہوجاتا ہے اس لیے گھر سے نکلتے ہوئے تھیلی رکھنا آپ کے موبائل کو خراب ہونے سے بچا سکتا ہے. پلاسٹک کی تھیلی میں آپ اپنی کسی بھی قیمتی چیز کو رکھ کر خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں.

بارش کا پانی گھر کی دیواروں کو گیلا اور نم کردیتا ہے. ایسی دیواریں جن میں سوئچ بورڈ موجود ہو ان کو چلانے کے لئے لکڑی کے ڈنڈے کا استعمال کریں.

بارش کے موسم میں گاڑی چلاتے ہوئے کھڑکی کھلی رکھیں تاکہ دھند میں اگر دکھائی نہ دے تو گاڑی کے باہر کی صورت حال آپ کو واضح طور پر سنائی دے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.