کراچی میں ٹریفک جام کے بڑھتے ہوئے مسائل.. شرجیل میمن کا اہم اقدام

image

"مسافروں کے لیے پرانے بس اڈوں سے مفت شٹل سروس چلائی جا رہی ہے. ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس 14 اگست سے شروع ہو رہی ہے"

یہ اعلان کیا ہے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جنھوں نے گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں جس میں کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا اعلان کیا.

شرجیل میمن نے بس اڈوں کو فوری طور کراچی سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ بھاری گاڑیوں کی وجہ سے بھی شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے کیونکہ اس سے سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے اور یہ ٹریفک جام کا باعث بنتی ہیں.

"تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بس ٹرمینل میں مزید جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں. کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے. شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع ہو گی، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو اور مسافروں کو ریلیف مل سکے"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.