کپتان اور نائب کپتان کون ہوں گے؟ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

image

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیئے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ سعود شکیل بنگلا دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔

پاکستانی اسکواڈ:

پاکستانی اسکوڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جبکہ امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.