حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان

image

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا تھا کہ مصالحت کار ہمیں جو بائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کریں۔

خبرایجنسی حماس کا کہنا ہے کہ 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسرائیل پر زور ڈالیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ مصالحت کار ہمیں جو بائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کریں۔

اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ مصالحت کاروں کو چاہے کے وہ مذاکرات کے مزید ادوار پر زور دینے کے بجائے اسرائیل پر مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے زور ڈالیں، نئی تجاویز سے اسرائیل کو ہمارے لوگوں کے قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کو 15 اگست کے روز قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کیلئے دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہو چکے ہیں جس میں نصف سے زائد تعداد صرف بچو اور خواتین پر مشتمل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.