پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس ، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

image

پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہو گئے۔

نیب عدالت کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے نیب حکام کی پی ایس او میں غیر قانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی۔

بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال مقرر، نوٹیفکیشن جاری

عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں.

بعد ازاں احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدلیہ کا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے۔

احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن کا نہیں صرف مس یوز اتھارٹی کا کیس تھا، جج صاحب نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے، 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعت آئین پر چلے گی ہم اس کے ساتھ ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.