حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

image

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے دوران درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔

عرب میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے 30 راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 62 سالہ سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے حملہ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے جواب میں ایران پر حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چند روز قبل حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے بھی اسماعیل ہنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جارہا ہے، حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.