طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 28 افراد ہلاک

image

شمالی اور شمال مغربی بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند دنوں سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شمالی اور شمال مغربی بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ اور گھر گرنے سمیت دیگر واقعات میں 28 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صرف اتوار والے دن 14 لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں بھی بارشوں کے باعث ندی کے تیز بہاؤ میں ایک گاڑی بہہ گئی جس سے 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 8 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جب کہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں اور سیلاب سے 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث 200 سے زائد سڑکیں بند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، ہریانہ کے یامونہ نگر ضلع میں بارشوں کے باعث دریا کا بند ٹوٹ گیا جس سے کئی گاؤں ڈوب گئے جب کہ فصلیں بھی زیر آب آگئیں جس کے بعد حکام نے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو طلب کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.