یوکرین کا روس کے ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر قبضے کا دعویٰ

image

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے علاقے کرسک پر حملے کر کے 1,000 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے روس کے سرحدی علاقے کرسک کے ایک ہزار مربع کلومیٹر (386 مربع میل) علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے اس حملے کا ’ٹکر کا جواب‘ دیا جائے گا، انھوں نے اپنی فوجوں کو حکم دیا کہ وہ ’دشمن کو روسی علاقے سے نکال باہر کریں۔‘

یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی روس میں 28 مقامات پر قبضہ کیا ہے، یوکرینی فوج کرسک میں ہزار اسکوائر کلومیٹر اندر تک داخل ہو گئے ہیں، دریں اثنا روسی فوج نے یوکرین کے 7 حملوں کو ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے اعلیٰ کمانڈر اولیکسینڈر سیرسکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدر ویلودیمیر زیلنسکی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے جاری حیرت انگیز یوکرینی حملے کو پسپا کرنے کے لیے روس اب بھی جدوجہد کر رہا ہے، جب کہ یوکرینی فوج کی روسی علاقے میں پیش قدمی جاری ہے۔

روسی علاقے کرسک کے قائم مقام علاقائی گورنر الیکسی سمرنوف نے کہا کہ کیف کی افواج نے تقریباً 12 کلومیٹر گہری اور 40 کلومیٹر چوڑی دراندازی میں 28 بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس کو پہنچنے والے بڑے دھچکے کا پہلا عوامی اعتراف ہے۔ دوسری طرف روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں 200 سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے اور 31 بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.