فرانس: رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکراگئے، پائلٹس ہلاک

image

فرانس میں 2 لڑاکا تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ رافیل لڑاکا طیارے معمول کی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں پیش آیا، جہاں 2 فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے رافیل طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن سیبسٹین مبیرے اور لیفٹیننٹ ماتھیس لارینس کے طور پرکی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے حادثے کے نتیجے میں 2فوجی پائلٹ ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا، دونوں میں سے ایک ٹرینی پائلٹ اور دوسرا پائلٹ انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر خبر کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پائلٹ زندہ ہیں جو محفوظ حالت میں ہیں جبکہ دیگر دونوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.