تھائی لینڈ میں سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب

image

سابق وزیر اعظم و ارب پتی تھاکسن شیناوترا کی 37 سالہ بیٹی پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم منتخب ہوگئیں، وہ ملک کی قیادت کرنے والے بااثر لیکن منقسم خاندان کی تیسری رکن ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر رہنما اور اپنی خالہ ینگ لک کے بعد دوسری خاتون وزیر اعظم ہوں گی، انہوں نے دو عدالتی فیصلوں کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے جس نے مملکت کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور متھا نے لائیو ٹی وی پر اعلان کیا کہ قانون سازوں نے فیو تھائی پارٹی کی پیتونگاترن شیناوترا کو 145 کے مقابلے میں 319 ووٹوں سے وزیر اعظم کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔

بعد ازاں پیتونگاترن شیناوترا نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی امید کرتی ہوں کہ میں لوگوں میں اعتماد پیدا کروں گی، میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور تمام تھائی باشندوں کو بااختیار بنانے کی امید کرتی ہوں۔

مزید کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک اور پارٹی کے لیے کچھ کیا جائے، مجھے امید ہے کہ میں ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔

یاد رہے کہ پیتونگاترن شیناوترا کی اعلیٰ عہدہ پر ترقی اس وقت ہوئی جب مملکت کی آئینی عدالت نے گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم سریتھا تھاوسین کو مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے شخص کو کابینہ کا وزیر مقرر کرنے پر برطرف کردیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.