ایلون مسک کا سیاست میں آنے کا عندیہ

image

ٹیسلا موٹرز کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ 

ایلون مسک نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ “محکمہ حکومتی کارکردگی” کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ہی امریکا کے اگلے صدر ہونگے، معروف نجومی کی پیشگوئی

خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.