پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سروس متعارف کرا دی

image

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بلاتعطل فراہمی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی آن لائن سروس جاری کر دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کاروبار کے بلا تعطل اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے وی پی این آن لائن رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز، سفارت خانوں کے وی پی اینز کو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب “ون ونڈو” آپریشنز کے تحت رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی)، پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویب مانیٹرنگ سسٹم ،پی ٹی اے نے آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا

سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لیے 20 ہزار سے زائد آئی پیز رجسٹر ہو چکی ہیں۔ بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیے اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk/ پر رجسٹر کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.