کیا ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ، اسپیکر نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

image

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تو اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ، اسپیکر نے 8 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے

ایازصادق نے اراکین سے کہا کہ جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.