پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتاراراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

image

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.