سری لنکا میں چھٹیوں پر آئے ڈاکٹر تتلیاں سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار، دو لاکھ ڈالر جُرمانہ

اطالوی شخص اور ان کا بیٹا اگر جُرمانہ ادا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں تو انھیں دو سال قید میں گزارنے ہوں گے۔
getty
Getty Images

سری لنکا میں ایک اطالوی شہری اور ان کے بیٹے پر سینکڑوں مقامی حشرات کو سمگل کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں چھ کروڑ سری لنکن روپے (دو لاکھ امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ان حشرات میں 92 مقامی تتلیاں بھی شامل ہیں۔ یالا نیشنل پارک میں رینجرز نے 68 سالہ لوئگی فراری اور 28 سالہ ماٹیا کو 8 مئی کو گرفتار کیا تھا اور اس وقت ان کے پاس سے حشرات بھی برآمد ہوئے تھے۔

تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں افراد نے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے حشرات کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان کا ارادہ تھا کہ وہ موم کا استعمال کرتے ہوئے ان حشرات کو کیمیائی طور پر محفوظ کریں گے۔

دونوں افراد کو ستمبر کے آغاز میں حشرات کو غیرقانونی طور پر پکڑے اور انھیں سمگل کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا اور ان پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے پر جُرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

پارک رینجرز میں کے سُجیوا نشانتھا نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعے والے روز سفاری جیپ کے ایک ڈرائیور نے رینجرز کی ٹیم کو بتایا تھا کہ سڑک پر ایک ’مشکوک کار‘ کھڑی ہوئی ہے اور وہاں جنگل میں دو افراد ایک جال لیے گھوم رہے ہیں۔

رینجرز اس کار کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے اور انھیں اس گاڑی کی ڈگّی میں حشرات سے بھرے سینکڑوں بوتلیں بھی ملیں۔

نشانتھا کہتے ہیں کہ ’تمام حشرات ہمیں مردہ حالت میں ملے، کیونکہ ملزمان نے ان پر کیمیکل ڈال دیا تھا۔‘

’ان بوتلوں میں 300 سے زائد حشرات موجود تھے۔‘

ابتدائی طور پر دونوں افراد 810 الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم بعد میں انھیں کم کر کے 30 کر دیا گیا۔

اطالوی شخص اور ان کا بیٹا اگر جُرمانہ ادا کرنے میں ناکام ہوئے تو انھیں دو سال قید میں گزارنے ہوں گے۔

اطالوی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق لوئگی اور ماٹیا گرفتاری کے وقت سری لنکا میں چھٹیاں منا رہے تھے۔

Getty Images
Getty Images

یالا نیشنل پارک سری لنکا جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے اور اس کا شمار ملک کے سب سے مقبول وائلڈ لائف پارکس میں ہوتا ہے جہاں تیندوے، ہاتھی اور بھینسوں سمیت متعدد جانور موجود ہیں۔

لوئگی فراری ہڈیوں کے سرجن ہیں جو کہ ٹانگوں اور ٹخنوں کے زخموں کا علاج کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ لوئگی حشرات میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایک اطالوی اخبار کے مطابق ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے سری لنکا میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ لوئگی پر رحم کریں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے دوست کے پاس سے جو تتلیاں برآمد ہوئی ہیں ان کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں۔

ماحولیاتی قوانین پر عبور رکھنے والے ڈاکٹر جگتھ گُناوردینا کہتے ہیں کہ دو لاکھ ڈالر کا جُرمانہ باقی جرائم پیشہ افراد کے لیے نہ صرف ایک وارننگ ہے بلکہ ایک اچھی مثال بھی ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.