فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے: منیر اکرم

image

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے۔افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے اور انسانی بحران پر پاکستان کو تشویش ہے، پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائیاں کرتا رہے گا۔

افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے،

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے، افغانستان میں انسانی بحران پر بھی پاکستان کو تشویش ہے، افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔

سفیر منیراکرم نے افغانستان کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.