اسرائیل غزہ میں بچوں کے حقوق اطفال کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار

image

نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے حقوق اطفال کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اسرائیل پر حقوق تحفظِ اطفال کے ایک عالمی معاہدے کی شدید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر دیا۔

کمیٹی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا تباہ کن اثر ہوا ہے۔ اور یہ حالیہ تاریخ کی بدترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہیں۔

کمیٹی کے وائس چیئرمین بریگی گڈبرینڈسن نے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کی اشتعال انگیز موت تاریخی طور پر تقریباً منفرد ہے۔ یہ تاریخ کا ایک انتہائی تاریک مقام ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے اتنی وسیع خلاف ورزیاں پہلے دیکھی ہوں۔ جیسی ہم نے غزہ میں دیکھی ہیں یہ انتہائی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو اکثر دیکھنے میں نہیں آتیں۔

یہ بھی پڑھیں: گر پتونت سنگھ کے قتل کی سازش ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر امریکی عدالت میں طلب

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 4 رکنی کمیٹی ممالک کی 1989 کے حقوق اطفال کنونشن کی تعمیل پر نظر رکھتی ہے۔ یہ ایک وسیع پیمانے پر اختیار کردہ معاہدہ ہے۔ جو 18 سال سے کم عمر افراد کو تشدد اور دیگر زیادتیوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.