تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر ساؤتھ افریقہ وویمنز نے سیریز اپنے نام کر لی

image

ساؤتھ افریقہ وویمنز نے پاکستان وویمنز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر ساؤتھ افریقہ وویمنز نے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

ساؤتھ افریقہ وویمنز نے تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیت لی، پاکستان وویمنز ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، سدرہ امین 37 منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

افریقی ٹیم نے ہدف محض 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پروٹیز کی جانب سے کپتان وولوارٹ 45، اینیکے بوش 46 اور ڈرکسن 44 ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

قبل ازیں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو ہرایا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.