ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
پی ٹی اے کی جانب سے مسئلے کے حل کیلئے دی گئی کوئی بھی ڈیڈ لائن آخری ثابت نہیں ہوئی ،ٹیلی کام ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے صارفین کی ڈیٹااپ اور ڈاؤن لوڈنگ کی شکایات مل رہی ہیں۔
انسٹا گرام نے کم عمر صارفین کیلئے ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ کا اجرا کر دیا
تھری جی اور فور جی سروس کے ساتھ براڈ بینڈ صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،قبل ازیں انٹرنیٹ میں سست روی کی بنیادی وجہ 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی بتائی گئی تھی ۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبل کی خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب میرین کیبل اے اے ای -1 کی مرمت کردی ہے جس سے انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔