یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل

image

فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، ان سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے۔

حماس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.