سیف علی خان نے اپنے لیے سوشل میڈیا کو کیوں خطرہ قرار دیا؟

image

بالی ووڈ کے اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میرے جیسے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا خطرناک ہے۔

بھارتی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سیف علی خان نے کہا کہ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اس لیے سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

سیف علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں سوشل میڈیا آپ کا بہت سا وقت لے لیتا ہے جبکہ اسی وقت کو کسی مثبت کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں کبھی کبھار آدھے گھنٹے کے لیےانسٹاگرام دیکھتا ہوں اور اس پرآئے عجیب عجیب پیغامات پڑھتا ہوں۔ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ آپ ٹھیک چیزوں کو فالو نہیں کررہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ مجھے سوشل میڈیا اس لیے پسند نہیں کیونکہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔ میں منفی باتوں سے دور رہنا چاہتا ہوں اسی لیے سوشل میڈیا میرے لیے نہیں ہے۔

سیف علی خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.