کراچی میں وائرل انفیکشنز کی نئی لہر۔۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

image

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مختلف اقسام کے بخار تیزی سے پھیلنے لگے ہیں، اور روزانہ تقریباً 250 سے زائد وائرل انفیکشن کے کیسز سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کی بنیادی وجہ مچھر ہیں، جو شہر میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا جیسی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اسپرے مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ 50 سے زیادہ مریض ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کی علامات کے ساتھ آ رہے ہیں، اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔ ملیریا کے ڈیڑھ ہزار اور چکن گونیا کے بھی 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو تشویشناک صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلعی ٹیمیں شہر میں مچھر کش اسپرے مہم پر کام کر رہی ہیں، لیکن اس میں مزید تیزی کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

وائرل انفیکشنز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.