نہ دیر کریں نہ جلدی بلکہ۔۔ ناشتہ اور کھانا کھانے کا صحیح وقت کونسا ہوتا ہے؟

image

ہم عام طور پر دن میں دو یا تین بار کھانا کھاتے ہیں، لیکن اکثر مصروفیت یا سستی کی وجہ سے یہ کام صحیح وقت پر نہیں ہوتا۔ کھانے کے وقت کی پابندی بھی اچھی صحت کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ متوازن غذا۔

آپ کے جسم کی توانائی کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کب کھانا کھاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آپ کے کھانے کے اوقات آپ کی جسمانی گھڑی کے مطابق ہوں۔ اگر کھانے کے وقت کی پابندی نہ ہو، تو جسم میں چربی ذخیرہ کرنے والے ہارمونز بڑھ سکتے ہیں اور صحت مند غذا کے فوائد ضائع ہو سکتے ہیں۔ یہاں کچھ اصول ہیں جن کی مدد سے آپ اپنا کھانے کا شیڈول بہتر بنا سکتے ہیں۔

ناشتہ

صبح کے وقت جسم کو فوری توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے جاگنے کے 30 منٹ کے اندر اور صبح 10 بجے سے پہلے ناشتہ کر لینا بہت ضروری ہے۔ ناشتہ چھوڑ دینا صحت کے لئے بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے۔ بہترین ناشتے میں انڈے، دہی، پھل، دودھ، اور کافی شامل ہیں، جو جسم کو دن کی شروعات کے لیے درکار توانائی فراہم کرتے ہیں۔

دوپہر کا کھانا

دوپہر کے کھانے کو کام کی مصروفیات کی نذر کرنا عموماً صحت مند انتخاب نہیں ہوتا، کیونکہ اس کے نتیجے میں دن میں ضرورت سے زیادہ کھانے یا غیر صحت مند غذا کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔ ناشتہ کے چار یا پانچ گھنٹے بعد دوپہر کا کھانا بہتر ہے۔ اگر آپ نے صبح 7 بجے ناشتہ کیا ہے تو 11 بجے سے 1 بجے کے درمیان لنچ کا وقت رکھیں۔ جلدی دوپہر کا کھانا وزن کنٹرول میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

رات کا کھانا

رات کے کھانے کے اوقات کو بھی دن کی طرح شیڈول کرنا چاہئے۔ سونے سے پہلے بھاری اور کیلوری سے بھرپور کھانے سے بچیں کیونکہ یہ نیند کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں اور دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے درمیان زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔

ورزش سے پہلے اور بعد کا کھانا

ورزش کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ورزش سے پہلے اور بعد کا کھانا بھی اہم ہوتا ہے۔ ورزش سے ایک سے چار گھنٹے پہلے جسم کو توانائی دیں تاکہ پیٹ پر بوجھ نہ پڑے۔ ورزش کے بعد ایک گھنٹے کے اندر کچھ کاربوہائیڈریٹ یا پروٹین والی چیزیں کھا کر جسم کی توانائی کو بحال کریں۔

اپنے کھانے کے اوقات کو ان رہنمائی اصولوں کے مطابق ترتیب دینے سے نہ صرف صحت بہتر ہوگی بلکہ جسمانی توانائی اور دن بھر کی کارکردگی بھی متاثر کن ہوگی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.