سندھ: نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان

image

سندھ حکومت نے نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوکری کیلئے 15 سال عمر کی رعایت دی گئی تھی۔ اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا چند دنوں میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔

بدین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد حکومت نے نوکریاں دینا شروع کیں۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر کی 16 ہزار سے زائد نوکریاں دے چکے ہیں، لیکن ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے اسٹے لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورٹ سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی، عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے اور سرخرو ہوکر ان کے پاس جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایل بی او ڈی اسپائنل آر ڈی سے پرانے قدرتی پانی کے راستے بحال ہوگئے، بدین، سانگھڑ، میرپور خاص اور نواب شاہ کی زمینیں سیلاب میں نہیں ڈوبیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.