لائیو: مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج

image
پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف جمعے کی نماز کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کہتی آئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس مدت کو بڑھانا ہے جن پر پی ٹی آئی الزام عائد کرتی ہے کہ وہ حکومت کے حامی اور عمران خان کے خلاف ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میں اپنی پوری قوم سے کہتا ہوں کہ وہ 18 اکتوبر کو باہر نکلے اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے پُرامن احتجاج کرے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک طرف خصوصی کمیٹی کا اجلاس، دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے گھر اپوزیشن رہنماؤں کی آمد

26ویں آئینی ترمیم پر ایک طرف پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہونے جا رہا ہے اور دوسری جانب پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

خصوصی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ پارلیمنٹ پہنچے تو ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم ہو جائے گی تو انہوں نے کہا کہ ’پوری کوشش ہو گی، جلد بازی اچھی نہیں ہوتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ’کمیٹی میں کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، سیاست ممکنات کا نام ہے۔ اتفاق رائے میں لچک دکھانی پڑتی ہے، کچھ لینا اور دینا پڑتا ہے۔ بلاول بھٹو اس سارے کام کو منطقی انجام تک پہچنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔‘

دوسری طرف اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر اپوزیشن رہنما پہنچے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے اسد قیصر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر کو پاکستانی وزیراعظم کا خط

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے مقدمے میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

جمعے کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔‘

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔  

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

لاہور کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا مقدمہلاہور کے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق اعلی سطح کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ اس مقدمے کے لیے فُل بینچ بنا رہے ہیں۔

جمعے کو درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کالج انتظامیہ کی ناکامی ہے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ پیر تک مہلت دی جائے مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی تحیقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ ’ڈی جی ایف آئی اے پنجاب یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی، پنجاب کالج میں مبینہ ریپ کی افواہ اور لاہور کالج میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تحقیقات کریں گے۔‘

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو پھر نتائج کے لیے تیار رہیں۔ ’یہ بہت اہم کیس ہے، سماعت کے لیے فُل بینچ بنا رہے ہیں منگل سے سماعت کرے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.