کسی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں، رانا ثنا اللہ

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں۔ مولانا کی اچھی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں لیکن کوشش رائیگاں جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بیرسٹر گوہر

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2014 سے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے۔ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے۔ اور معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے۔ مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں تاہم مولانا کی کوشش اچھی ہے مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔ مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.