عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

image

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے اڈیالہ جیل گیا تھا، عمران خان نے ملاقات کےلیے آئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کی اور انہیں کھری کھری سنادی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کےلیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ادھوری رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.