فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

image

کراچی: کرکٹر فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر تنقید کی وجہ سے ملنے والے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فخر زمان کا جواب دیکھنے کے بعد ان کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل بروز پیر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے جس سے منفی پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا

فخر زمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچز کے لیے بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.