’ایک ہی پچ پر دو ٹیسٹ میچز، سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی پی سی بی پر تنقید

image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کو پچ تیار کرنے کے معاملے پر تنبیہہ کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق  ناصر حسین نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد پچ کی تیاری کے حوالے سے اپنے طریقہ کار پر نظرثانی کرے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 152 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ میچ ایک ایسی پچ پر کھیلا گیا تھا جسے سپن بولرز کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے۔

اس میچ میں پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے مجموعی  طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں۔

ناصر حسین اگرچہ پاکستانی ٹیم کی کارگردگی سے متاثر ہوئے، تاہم دوسری طرف انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ پہلے سے  تیار کی گئی پچز کا استعمال مستقبل میں ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا معیار نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے استعمال کی گئی پچ وہی تھی جو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال کی گئی تھی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 823 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔

اس فلیٹ پچ کے برعکس دوسرے ٹیسٹ کی پچ نے بالآخر بولرز خاص طور پر پاکستان کے سپنرز کے لیے کچھ مواقع فراہم کیے۔

سکائی سپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ’ایسا ممکن نہیں ہو سکتا کہ ایک ہی پچ پر بار بار کھیلا جائے اور اسے معیار بنا دیا جائے، انہیں اپنی پچز پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔‘

اس کے علاوہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ناصر حسین نے پاکستان کو ایک ایسا فارمولا تلاش کرنے کا بھی کہہ دیا جو مستقل حل ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اسی سکواڈ کے ساتھ رہیں، انہی دو سپنرز کے ساتھ رہیں، بیٹنگ لائن اپ کو برقرار رکھیں، سلیکٹرز اور کپتان کو بار بار نہ بدلیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.