اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

image

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں ووٹنگ کے دوران سینیٹ گیلری سے نکالے جانے پر اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکری تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج مکمل ہوگیا، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ اختر مینگل پارٹی کے 2 ارکان سینیٹ اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.