26 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

image

26ویں آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز شریف بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

ان کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ دونوں قابل احترام ہیں، دونوں ججز کو متنازع نہیں بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے اور آخری مسودے میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ ایک مہینے کی جدوجہد ہے، مسودے میں جو کمزویاں ہمیں نظر آئیں، انہیں نکال دیا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی، انشااللہ قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا، اللہ کے بعد اقتدار عوام کی ملکیت ہے، عدلیہ کے قبضہ سے واگزار ہوگا، عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ایوان بالا سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیمی بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کرلیا تھا۔

چیرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے 65 ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ سینیٹ کے 4ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف ووٹ دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.