انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں 2 فوجی ہلاک

image

انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو انڈین فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی رات گئے پاکستان کے ساتھ سرحد کے قریب گل مرگ کے علاقے میں ’دہشت گردوں‘ کے ساتھ مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں تعمیر ہونے والی ایک اہم سرنگ پر کام کرنے والے 7 کارکنوں کو مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

انڈیا کے ’چنار کور‘ آرمی یونٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حالیہ حملے میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’تعزیت‘ کی اور ’سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی‘ کا اظہار کیا۔

مقامی حکومت کے ایک افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے دو  سویلین پورٹرز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ پورٹر فوجیوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے جب گھات لگائے ’عسکریت پسندوں‘ نے گاڑی پر حملہ کیا۔

انڈیا نے کشمیر میں تقریباً 5 لاکھ فوجیوں کو مستقل بنیاد پر تعینات کیا ہوا ہے۔

دہلی ہمیشہ الزام عائد کرتا آیا ہے کہ کشمیر پر حملوں میں پاکستان باغیوں کی مدد کرتا رہا ہے تاہم اسلام آباد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

انڈین زیرِانتظام کشمیر کے وزیر اعلٰی عمر عبداللہ نے حالیہ حملوں پر ’سنگین تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.