انڈین پروازوں کو ایک ہی دن میں کم از کم 50 بم کی دھمکیاں موصول

image

انڈین ایئرلائنز کو بم کی دھمکیوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور اتوار کو ایک ہی دن میں کم از کم 50 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 350 سے زیادہ پروازوں کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، زیادہ تر دھمکیاں سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو اکاسا ایئر نے اطلاع دی کہ اس کی 15 پروازوں کو سکیورٹی الرٹ موصول ہوئے۔ مکمل معائنے کے بعد تمام طیاروں کو آپریشن کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔ انڈیگو کی 18 پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں، جبکہ وستارا کی 17 پروازوں کے لیے الرٹ دیا گیا۔

ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے اتوار کو اعلان کیا کہ مرکز ایسے افراد پر پابندی لگانے کے اقدامات پر غور کر رہا ہے جو ہوکس بم کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ان کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس بیورو کا تعاون بھی لے رہے ہیں۔ ہم سول ایوی ایشن کے دو قوانین میں تبدیلیاں لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس قسم کی سرگرمیوں کا سہارا لینے والوں کو سخت سزا دی جائے گی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ہم ایسے افراد پر پابندی لگانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، ہم آنے والے دنوں میں ان کا اعلان کریں گے۔‘

انڈین حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ غلط معلومات کو فوری طور پر ہٹانے کے حکم کی تعمیل نہیں کرتے تو قانون کے تحت نتیجہ خیز کارروائی ہوگی۔

حکومت نے سنیچر کو ایک ایک بیان میں کہا کہ ’ایئرلائنز کو جعلی بم دھمکیاں دینے جیسا بدنیتی پر مبنی عمل ریاست کے امنِ عامہ اور سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کا باعث بنتا ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.