فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ، ہلاکتیں 100 سے بڑھ گئیں ، 5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

image

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی تباہ کاریاں جاری ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقوں میں طغیانی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرا گیا، 20 افراد ہلاک

رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.