26 ویں ترمیم غیر آئینی قرار دی جائے ، سپریم کورٹ میں درخواست

image

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت 6 وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئینی ترمیم کی زبردستی منظوری نہیں لی جا سکتی ، پارلیمنٹ نا مکمل اور اس کی آئینی حیثیت پر قانونی سوالات ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

درخواست میں کہا گیا ہ کہ عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، ترمیم سے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ چیف جسٹس کی تعیناتی مداخلت کے مترادف ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.