پاکستان میں 5 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف

image

25 سے 27 اکتوبر تک ہونے والے پاکستان آٹو شو کے دوران مختلف کمپنیوں نے 5 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں۔

شو میں  شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور ان الیکٹرک گاڑیوں میں گہری دلچسپی لی، کن کمپنیوں نے کون سی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں ان کی تفصیلات یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

سموگ سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری

ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ

ہنڈائی کی ایلانٹرا ہائبرڈ کار میں کیلیس انٹری، کروز کنٹرول، پارکنگ سینسر، پش سٹارٹ اور 10 انچ کی سکرین نصب ہے۔ یہ فیچرز اسے ایک جدید سڈان بناتے ہیں۔

اس میں اے بی ایس بریکس، ایمرجنسی سگنل سٹاپ، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ بریک جیسے سیفٹی فیچرز بھی ہیں، کمپنی کے مطابق اس کی قیمت 97 لاکھ روپے ہے۔

چنگان لیومن

اس کار میں صرف 2 دروازے ہیں مگر 4 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں قریب 28 کلو واٹ کی بیٹری ہے جو اسے لگ بھگ 300 کلو میٹر کی رینج دلاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار قریب 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

شہر میں چلانے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس کار میں ڈرائیونگ کے مختلف موڈز جیسے ایکو اور سپورٹس موجود ہیں۔کمپنی کی جانب سے فی الحال پاکستان میں اس کی لانچ کے بارے میں تفصیلات یا قیمت نہیں بتائی گئیں۔

بی وائے ڈی کی الیکٹرک ایس یو وی

بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی دو کاریں متعارف کرائی ہیں جن میں آٹو تھری اور سیل شامل ہیں۔آٹو تھری میں 49.92 کلو واٹ کی بیٹری اور 410 کلو میٹر کی رینج ہے۔ اس کی قیمت لگ بھگ 90 لاکھ روپے ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس،زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی حکمت عملی پر غور

جبکہ سیل میں دو اقسام ہیں جن کی قیمتیں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس کی 82.5 کلو واٹ کی بیٹری کی مدد سے 570 کلو میٹر کی رینج حاصل کی جا سکتی ہے۔

کیا ای وی فائیو

کورین آٹو کمپنی کِیا نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کی ہے جس کے دو ورژن ہیں: کِیا ای وی فائیو ایئر اور ارتھ۔ دونوں کی حد رفتار 185 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

ان میں تیز چارجنگ کا بھی فیچر ہے جس کی مدد سے آپ کی بیٹری ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔کِیا ای وی فائیو ایئر کی رینج 490 کلو میٹر جبکہ ارتھ کی رینج 620 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ ایئر کی قیمت ایک کروڑ 85 لاکھ جبکہ ارتھ کی قیمت دو کروڑ 35 لاکھ روپے ہے۔

ایم جی ایچ ایس (پلگ اِن ہائبرڈ)

ایم جی کی کار ایچ ایس تو پہلے ہی پاکستان میں 2021 کے دوران آ چکی تھی مگر اب اس کا ایک پلگ اِن ہائبرڈ ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیٹرول انجن اور الیکٹرک بیٹری دونوں ہی موجود ہیں، یعنی آپ اس کار کو چارج کر کے 50 کلو میٹر کی رینج حاصل کر سکتے ہیں مگر باقی سفر پیٹرول ڈلوا کر کرنا پڑے گا۔

آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے ؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا؟

چھ ایئر بیگز والی اس کار میں 360 ڈگری کیمرا، ایم جی پائلٹ (مصنوعی ذہانت) اور آٹو ایمرجنسی بریک جیسے کچھ فیچر اسے قدرے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت ایک کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.