مسلم لیگ ن نے وقت کے ساتھ سبق سیکھا، عبدالقادر پٹیل

image

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وقت کے ساتھ سبق سیکھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کو ہم نہیں کوئی اور لایا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے وقت کے ساتھ سبق سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک منشور ہے اور مقصد ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا بھی منشور ہے۔ لیکن بتایا جائے پی ٹی آئی کا کیا منشور ہے؟ انہوں نے بھاگنے کے لیے کورم کی نشاندہی کی جو ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم نے انہیں گریبان سے پکڑ کر یہاں بٹھایا ہے۔ اور اب ان کو جلن مولانا فضل الرحمان سے ہے جو قائل ہو گئے۔ کیا خواتین کی باتیں کرنے والوں کو اپنا دور یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 5 ووٹ دینے والوں کو لوٹے کہتے ہو۔ لیکن سنجرانی کو ووٹ دینے والے کیا لوٹے نہیں تھے ؟ وہ وقت دیکھنا جب آپ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ابھی تو 5 آئے ہم چاہتے تو 50 ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار تھے۔ غیر جمہوری جعلی حکومت سے صوبے کے فنڈز کیوں مانگ رہے ہو؟ اور یہ ہمیں سندھ میں گورنرراج کی دھمکیاں دیتے تھے۔ لیکن ہم آپ کے صوبے میں بھی گورنر راج کے مخالف ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.