پی آئی اے کا ملازم کینیڈا سے 16موبائل جسم سے باندھ کر اسلام آباد کیسے لے آیا؟

image

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کے فضائی میزبان کا کینیڈا سے واپسی پر 16 موبائل اسمگل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث نکلا اور کینیڈا سے مہنگے سیل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

فضائی میزبان کا کینیڈا سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پر موبائل اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا، فیصل مجید 24 اکتوبر کی ٹورنٹو سے اسلام آباد پرواز پی کے 782 میں پہنچا تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نےروک کرتلاشی لی تو فضائی میزبان فیصل مجید کے جسم سے لگے 16 موبائل برآمد ہوئے۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ نے فضائی میزبان فیصل مجید کو شوکاز نوٹس جاری کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

انتظامیہ نے فضائی میزبان کو تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیتے شوکازنوٹس کاجواب تسلی بخش نہ ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا جائے گا، آپ کےاس عمل سے قومی ایئرلائن پی آئی اےکی ساکھ متاثرہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.